Aaj News

بانی پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے، سینیٹرعلی ظفر
اپ ڈیٹ 31 مئ 2025 09:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے۔ احتجاجی تحریک کا مرکزاسلام آباد نہیں ہوگا۔

راولپنڈی میں رہنما پی ٹی آئی سینیٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر دیا ہے، احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، بانی پی ٹی آئی احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی

رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے احتجاجی تحریک کا پلان بنانےکی ذمہ داری دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات پر احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا۔

بیرسٹر محمد علی سیف

ایبٹ آباد میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کوئی کم نہیں کر سکتے، بانی چئیرمین کو جیل سے نکالیں۔ حکومت کو انتقامی ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، بانی پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے۔

imran khan

SENATOR ALI ZAFAR