Aaj News

بھارتی فوج نے پاکستان سے جنگ کے دوران اپنے لڑاکا طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی

جنرل انیل چوہان کا واضح طور پر رباہ ہوئے جہازوں کہ تعداد بتانے سے گریز
اپ ڈیٹ 31 مئ 2025 02:36pm
India Admits Aircraft Loss, Pakistan’s Claim Gains Global Weight - Breaking News - Aaj News

بھارت نے آخرکار اعتراف کر لیا ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپوں میں اس کے کئی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ یہ انکشاف بلومبرگ نے ہفتہ 31 مئی کو اپنی رپورٹ میں کیا۔

بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ نے لڑاکا طیارے کھوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر تعداد بتانے سے گریز کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’طیارے گرنا اہم نہیں، یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کیوں گرے۔‘

جنرل چوہان نے کہا، ’اہم بات یہ ہے کہ غلطی کہاں ہوئی، کیا کوتاہیاں رہیں، اور کس وجہ سے طیارے گرے۔ تعداد کی کوئی اہمیت نہیں۔‘

بھارتی فضائیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں رسوا

یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی فوج نے باضابطہ طور پر پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں اپنے لڑاکا طیاروں کے نقصان کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی فضائیہ نے چھ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، جن میں تین فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھے۔ بھارتی بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے ایک روز قبل ہی پانچ طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا تھا۔

بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات، آپریشن سندور نے بھارتی فوج کی نااہلی بے نقاب کر دی

دلچسپ بات یہ ہے کہ جنرل چوہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو بھی رد کر دیا کہ امریکہ نے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا۔ چوہان کے مطابق یہ دعویٰ ’’غیر حقیقی‘‘ ہے کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے قریب نہیں پہنچے تھے۔

بھارتی جنرل نے پاکستان کی جانب سے چینی ساختہ ہتھیاروں کے استعمال کو بھی غیر مؤثر قرار دینے کی کوشش کی، حالانکہ میدانِ جنگ کے نتائج ان کے اس دعوے کی نفی کرتے ہیں۔

’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا، مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دے دی

بھارت کے اس اعتراف نے بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت نے بلااشتعال حملے کیے، اور پاکستان نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے دشمن کے طیارے گرا کر اسے منہ توڑ جواب دیا۔

GENERAL ANIL CHAUHAN

Pakistan India Clash 2025

Indian Fighter Jets Shot Down