لاہور اور کراچی میں پارہ 40 ڈگری تک جانےکا امکان
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ تیز جھکڑ چلنے کے باعث کمزور تعمیرات اور گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان سمیت میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ لاہور اور کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔