Aaj News

بانی پی ٹی آئی رہائی کیلئے نہیں، ملک کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شبلی فراز

مزاکرات اسی سے ہوں گے جس کے پاس اختیارات ہیں، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف
شائع 30 مئ 2025 11:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی سیاسی قید کاٹ رہے ہیں، 26 ترمیم کے بعد بانی کو عدالتوں سے ریلیف نہیں مل رہا، بانی پی ٹی آئی رہائی کے لئے نہیں ملک کے لئے مزاکرات چاہتے ہیں، مزاکرات اسی سے ہوں گے جس کے پاس اختیارات ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے اپوزیشن چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قید کاٹ رہے ہیں، 26 ویں ترمیم کے بعد بانی کو عدالتوں سے ریلیف نہیں ملا۔

شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نہیں، ملک کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا، سیاسی استحکام کے لیے حکومت قدم بڑھائے۔

قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کے پاس اختیار ہو تو بات کرنے کو تیار ہیں، شہباز شریف خود کسی اور کے رحم وکرم پر ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

senator shibli faraz