Aaj News

ملکی ترقی کے لیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے، صدر مملکت

ترقیاتی منصوبے روزگار اور معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، آصف علی زرداری
شائع 30 مئ 2025 06:50pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے، ترقیاتی منصوبے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی رفتار تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے جدید، پائیدار اور مربوط مواصلاتی نظام کی ضرورت ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ معیشت کی رفتار کو بھی تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صدر آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا

صدر مملکت یہ بات گورنر ہاؤس لاہور میں وفاقی وزیر مواصلات علیم خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور نواب شہزاد بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر علیم خان نے صدر مملکت کو وزارتِ مواصلات کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران ملک میں مواصلاتی نظام کی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، اور وفاقی و صوبائی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر مربوط حکمت عملی اور باہمی تعاون سے منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکتی ہے، جو قومی مفاد اور عوامی فلاح کے لیے ضروری ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ دیرپا اور مؤثر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

Aleem Khan

President Asif Ali Zardari

meets

Governor House, Lahore