Aaj News

حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیاں کتنی ہیں؟

تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے
شائع 30 مئ 2025 06:52pm

عید الضحیٰ پر ایک 2 نہیں پوری 4 چھٹیاں ہوں گی! وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے 4 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

ملک بھر میں جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید کی تعطیلات رہیں گی، تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

eid holidays

Holidays

eid ul adha