Aaj News

چھاپہ پڑنے پر سرکاری ملازم نے نوٹوں کی گڈیاں کھڑکی سے باہر پھینک دیں، کروڑوں روپے ضبط

ویجیلنس حکام نے مختلف مقامات پر کل سات جگہوں پر چھاپے مار کر گھروں سے رقم برامد کی، رپورٹ
شائع 30 مئ 2025 01:08pm

جب کرپشن کی بات ہو تو بعض اوقات حقیقت فلمی مناظر سے بھی زیادہ چونکا دینے والی ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا، جہاں ایک اعلیٰ سرکاری انجینئر نے چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کی کرنسی نوٹوں کی گڈیاں کھڑکی سے باہر پھینک دیں، لیکن سارا پیسہ واپس برآمد کرلیا گیا۔

اڑیسہ کے دارالحکومت بھوبنیشور میں ایک سرکاری انجینئر کے گھر پر چھاپہ مارنے پر ویجیلنس ٹیم نے 2.1 کروڑ روپے کی غیر قانونی رقم برآمد کرلی۔

پشاور: 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل، تحقیقات کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس

یہ چھاپے چیف انجینئر بائیکنٹھ ناتھ سرنگی کے مختلف ٹھکانوں پر بیک وقت مارے گئے۔ جب ویجیلنس ٹیم ان کے فلیٹ پر پہنچی تو سرنگی نے نوٹوں کی گڈیاں کھڑکی سے باہر پھینک دیں تاکہ ثبوت مٹائے جا سکیں۔ تاہم ٹیم نے موقع پر موجود گواہوں کے ساتھ وہ تمام رقم دوبارہ قبضے میں لے لی۔

سرنگی کے ایک فلیٹ سے تقریباً 1 کروڑ روپے جبکہ انگول ضلع میں واقع ان کے ذاتی گھر سے 1.1 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔

اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی بڑی کارروائی، بس اڈے کے ٹینڈر میں غبن کرنے والے ٹھیکیدار سے بڑی ریکوری

ویجیلنس حکام نے مختلف مقامات پر کل سات جگہوں پر چھاپے مارے جن میں سرنگی کا دفتر، رشتہ داروں کا گھر، والدین کا گھر اور دیگر فلیٹس شامل تھے۔

یہ کارروائی ویجیلنس عدالت کی اجازت سے کی گئی اور ٹیم میں 8 ڈی ایس پیز، 12 انسپکٹرز اور کئی دیگر اہلکار شامل تھے۔

Police Raid

Government engineer

Rs 2.1 crore seized