Aaj News

روس کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ، بھارت کا اثررسوخ خطرے میں پڑگیا

بھارت کے اسٹریٹجک اتحادی روس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ بھارت کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
اپ ڈیٹ 30 مئ 2025 12:32pm

روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے باعث بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہوکر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک روس معاہدے سے خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑگیا ہے۔

دہائیوں سے بھارت کے اسٹریٹجک اتحادی روس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ بھارت کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات، آپریشن سندور نے بھارتی فوج کی نااہلی بے نقاب کر دی

عرب نیوز کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت ہے۔ پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق وسطی ایشیا سے روابط میں پاکستان کے اہم کردار کا روس معترف ہے۔ اس کے پیش نظر پاکستان اور روس کے مابین بارٹر ٹریڈ کا نیا نظام بھی زیر غور ہے، روس سے رعایتی نرخوں پر تیل اور گیس کی درآمد پاکستان کے لیے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (CFR) نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرورسوخ زوال کا شکار ہو چکا ہے، جبکہ چین خطے میں مضبوط سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔

Russia Pakistan

STRATEGIC PARTNERSHIP

india in trouble