برطانیہ: پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنیوالا بھارتی نژاد عدالت میں پیش

بھارتی نژاد شہری نے عدالت میں اپنی ذہنی صحت سے متعلق بیان دیا
شائع 30 مئ 2025 10:05am

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی نژاد شہری لندن کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد انکیت لو نے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیشی پر اپنا بیان دیتے پوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے وقت ذہنی طور پر پریشان تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے بھی توڑ چکا ہے۔

مودی نے قوم کو اندھیرے میں رکھا، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے بھارتی وزیراعظم پر سنگین الزامات

انکیت لو نے بتایا کہ والدین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل کیا گیا جس کا اس پر گہرا اثر پڑا۔

ملزم انکیت لو نے عدالت سے اپیل کی کہ اس کی ذہنی کیفیت اور پس منظر کو مدنظر رکھا جائے۔

ankit love

appeared

Westminster Magistrates' Court