Aaj News

میرپور ساکرو کی ساحلی پٹی پر 2 ماہی گیر سمندر میں گر کر جاں بحق

میرپور ساکرو کی ساحلی پٹی پر شکار کے دوران حادثہ، لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں
شائع 29 مئ 2025 11:07pm

میرپور ساکرو کی ساحلی پٹی سے تعلق رکھنے والے دو ماہی گیر دریائے پیر کے قریب سمندر میں مچھلی کے شکار کے دوران کشتی سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اللہ بخش کتھیار اور محمد یوسف ملاح سمندر میں شکار میں مصروف تھے کہ اللہ بخش کا پاؤں جال میں الجھ گیا اور وہ سمندر میں گر گیا۔ اُسے بچانے کی کوشش میں محمد یوسف بھی پانی میں گر گیا۔ دونوں کو مقامی غوطہ خوروں نے نکال کر فوری طور پر ان کے لواحقین کے حوالے کیا۔

لاشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

Boat Sink

mirpur sakro