Aaj News

پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی

صوابی کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ
شائع 29 مئ 2025 04:53pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی اور صوابی کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ٹینٹ ویلج میں پختونخوا کے ہر ضلعے کا اپنا زون ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے تحریک کو عملی شکل دینے کی تیاری شروع کردی۔

آج نیوز سے بات چیت کے دوارن پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ موسم کی شدت اور اسلام آباد سے دوری کی وجہ سے صوابی میں دھرنے کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹینٹ ویلج میں پختونخوا کے ہر ضلعے کا اپنا زون ہو گا، اس کے لیے مظاہرین کے لیے کھانا، پانی اور سینیٹیشن کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، جس میں نہ صرف سینٹرل فنڈز کے لیے اورسیز پاکستانیوں کی مدد لینے پر غورہو رہا ہے بلکہ تمام اضلاع اپنا فنڈ بھی اکھٹا کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی اور لاجسٹک کے حصول میں 2 سے 3 ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

آج نیوز کے سوال کہ تحریک کو لیڈ کون کرے گا کے جواب پر ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا مل کر تحریک کو لیڈ کریں گے۔

imran khan

Haripur

swabi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Movement planning

Tent Village