Aaj News

بانی پی ٹی آئی نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کو تیار ہوں، سینیٹر علی ظفر

کوئی سامنے نہ آیا تو برداشت نہیں کروں گا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا، عمران خان
شائع 29 مئ 2025 03:49pm

راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں اور پاکستان میں اتحاد کی خاطر مذاکرات کے لیے بھی تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے واضح کیا ہے کہ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔

’بریت کا مقدمہ سنا جائے گا تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے گی‘، بیرسٹر گوہر کو امید

سینیٹر علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کا اعلان ہوچکا ہے، پارٹی لیڈرشپ موونٹ کے لیے تیار ہو جائے۔

پشاور: پیپلز پارٹی کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست

انہوں نے مزید کہا کہ بانی کا دو ٹوک موقف ہے کہ اب میں برداشت نہیں کروں گا اگر کوئی سامنے نہ آیا اور وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

SENATOR ALI ZAFAR