Aaj News

عمران خان کا پنجاب کی 4 رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کردی
شائع 29 مئ 2025 02:19pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پنجاب میں قائم کی گئی چار رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کے حوالے سے اپنی تشویش سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نے پارٹی لیڈرشپ کو ہدایت دی ہے کہ سیاسی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کیا جائے۔ اس کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، اور احمد خان بچھر شامل ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے وضاحت کی ہے کہ عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کی سربراہی سے نہیں ہٹایا گیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عالیہ حمزہ بدستور اپنی ذمہ داری پر موجود ہیں اور چار رکنی کمیٹی ان کی معاونت کے لیے قائم کی گئی ہے۔

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Punjab Political Committee