امریکا نے جارحیت اور اشتعال انگیزی پر اترے بھارت کو شٹ اپ کال دے دی
امریکا نے جارحیت اور اشتعال انگیزی پر اترے بھارت کو شٹ اپ کال دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکی نائب وزیرخارجہ سے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کی ملاقات ہوئی۔
امریکی نائب وزیرخارجہ کرسٹوفر لنڈاو نے بھارت پر واضح کردیا کہ وہ جنگی جنون سے باہر نکلے اور علاقائی امن واستحکام برقرار رکھے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا کی موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
ایٹمی طاقت قابو سے باہر، یورینیم سے پورا بھارتی گاؤں بیمار و معذور
سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی وفد نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تحمل اور تعمیری مکالمے کے ذریعے ہی علاقائی استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
مودی سرکار ہزیمت چھپانے کیلئے ٹرمپ کی کردار کشی پر اتر آئی
یہ ملاقات 6 مئی کے واقعات کے تناظر میں ہوئی، جب بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے میں سیاحوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔ اسلام آباد نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور بلاجواز جارحیت قرار دیا تھا۔ اس کے جواب میں پاکستان کی فوج نے بھارت کے چھ طیارے مار گرائے تھے جن میں ایک رافیل لڑاکا طیارہ اور ایک جاسوس ڈرون بھی شامل تھا۔
فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے
اس کشیدگی کے بعد امریکہ نے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیزفائر کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اگرچہ سیزفائر برقرار ہے، لیکن سفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جو طویل المدت امن کے لیے خطرے کا باعث ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔