Aaj News

پاکستان میں پہلی بار ”بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ“ لائسنس جاری

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیشرفت
شائع 29 مئ 2025 10:25am

خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں پہلی بار ”بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ“ لائسنس جاری کر دیا گیا۔ یہ لائسنس ”اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی“ کی جانب سے ”ہگز کمپیوٹنگ لمیٹڈ“ کو جاری کیا گیا ہے۔

منصوبے میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کلیدی کردار رہا۔ یہ منصوبہ بلاک چین، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بگ ڈیٹا میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع فراہم کرے گا۔

اس منصوبے کے تحت سالانہ پندرہ سے بیس لاکھ ڈالر تک زرمبادلہ کے حصول کی توقع کی جا رہی ہے۔

ڈیٹا سینٹر ابتدائی طور پر 7 میگا واٹ بجلی سے کام کرے گا، جبکہ زائد بجلی کی استعداد کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کا انقلابی اقدام بھی کیا جا رہا ہے۔

”بلاک چین“ ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں شفافیت اور سیکیورٹی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

sifc

Blockchain Based High Performance Computing License

Higgs computing limited