ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کی حد بتا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کی حد 15 فیصد ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک متنازع اقدام کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا تھا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ایکسچینج پروگرام (SEVP) کی سرٹیفیکیشن منسوخ کر دی گئی، جس کے نتیجے میں یونیورسٹی اب غیرملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکتی۔
ہارورڈ یونیورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنے موجودہ غیر ملکی طلبا کی فہرست دکھانی ہوگی۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پر تنقید کرنے والوں کو ویزا نہیں دیا جائے گا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی امداد روک دی
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ آج نئی ویزا پابندیوں کا اعلان کر رہے ہیں۔ امریکیوں کے حقوق کو نقصان پہنچانے والوں کو اپنے ملک میں آنے نہیں دیں گے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔