پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو سفارتی اورعسکری دونوں محاذوں پر شکست دی۔ ہمارے شہدا نے جانیں قربان کر کے ملک کا پرچم بلند کیا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر کےجارحیت کی، ہم خطےمیں امن چاہتے ہیں، جنگ نہیں، نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے، ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔
لاہور میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنا کر کھلی جارحیت کی، جس کا پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کا پرچم سربلند رکھا، ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔ بھارت جب بھی جارحیت کرے گا، اُسے ہر محاذ پر سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں میدانوں میں شکست دی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا۔ پاکستان جنگ نہیں، بلکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ قائدِ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا، اور آج ہمارا دفاع ناقابلِ شکست ہے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب
قبل ازیں، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے، ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا، بھارت پلوامہ واقعے پر کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔ پاک افواج نے حالیہ بھارت کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا۔
راولپنڈی میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا کے دباؤ کے باوجود نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے، نواز شریف نے پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔