بنیان مرصوص میں فتح راکٹ سسٹم نے بھارت کی چولیں ہلا دیں
افواجِ پاکستان نے ”معرکہ بنیان مرصوص“ میں اللہ کی مدد سے دشمن کو ایسا زخم دیا جو برسوں یاد رہے گا۔ پاک فضائیہ نے کارروائی میں بھارت کے تین جدید رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 6 لڑاکا طیارے تباہ کر دیے، جب کہ زمین سے دشمن کے خیمے الٹنے کی ذمہ داری پاکستان کے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین ہتھیار ”فتح راکٹ سسٹم“ نے نبھائی۔
ذرائع کے مطابق فتح راکٹ سسٹم نے نہ صرف دشمن کے دفاعی نظام کو مفلوج کیا بلکہ ایک کے بعد ایک کاری ضرب لگا کر بھارتی افواج کی صفوں میں ہلچل مچا دی۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیان مرصوص میں فتح راکٹ سسٹم نے فیصلہ کن کردار ادا کیا اور دشمن کے کئی اہم اہداف کو پلک جھپکنے میں تباہ کر دیا۔
بندر کے ہاتھ میں ناریل: بھارت میں یورینیم چوری کے بڑھتے واقعات نے دنیا کو ہلا دیا
یہ گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتح ون بیک وقت 8 راکٹس کے ذریعے 8 مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب کہ فتح ٹو سسٹم جدید ایویونکس، نیویگیشن اور منفرد رفتار و پرواز زاویے کے ساتھ دشمن کے ہر وار کو بے اثر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق فتح تھری 450 کلومیٹر جبکہ فتح فور 700 کلومیٹر تک دشمن کو نشانہ بنانے کی مہارت رکھتا ہے۔ یہی نہیں، اس جدید ہتھیار کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ دشمن کی ریڈار اور فضائی دفاعی لائنز کو عبور کر کے اسے اچانک اور مہلک ضرب لگاتا ہے۔
مریخ پر جانے کا خواب چکنا چور، ایلون مسک کا اسٹار شپ دورانِ پرواز پھٹ گیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ فتح راکٹ سسٹم جیسے جدید اور مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیار پاکستان کے دفاع کے ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہیں۔ معرکہ بنیان مرصوص نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب نہ صرف پوری قوت بلکہ جدید ترین صلاحیتوں سے دینے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔