فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر اسرائیل کی یورپی ممالک کو دھمکی
یورپی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل دھمکیوں پر اتر آیا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے وزراء نے بڑے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے اسرائیل بھی یکطرفہ اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ ان اقدامات میں مغربی کنارے کے مختلف حصوں کا الحاق بھی شامل ہے۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز نے ایک باخبر غیر ملکی سفارت کار سے متعلق بتایا کہ اسرائیلی سٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈیرمر نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئیل بارو اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے جواب میں مغربی کنارے کو ضم کر سکتا ہے اور غیر مجاز بستیوں کو قانونی حیثیت دے سکتا ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں اسکول میں سوئے متعدد خواتین و بچوں کو زندہ جلادیا
ایک اور اسرائیلی اخبار ہیوم کی ایک علیحدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو ایک ایسا ہی پیغام بھیجا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی اقدام کا مقابلہ کیا جائے گا۔
اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزین اسکول پر فضائی حملہ، 1 صحافی سمیت 25 فلسطینی شہید
ان اقدامات میں مغربی کنارے کی بستیوں اور وادی اردن (اردن وادی) کے کچھ حصوں پر خودمختاری کا اطلاق کرنا بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گیڈون ساعر نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی یکطرفہ اقدام کا مقابلہ اسرائیل کی طرف سے یکطرفہ اقدامات سے کیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔