کم عمری کی شادی کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل پہنچ گیا
کم عمری کی شادی کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل تک پہنچ گیا ہے۔ اس اہم سماجی مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ قانونی مسودہ پہلے ہی منظور کر چکی ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے اس اہم ترین ایشو پر آج اجلاس طلب کیا، جس میں کم عمری کی شادی سمیت دیگر اہم ایجنڈا آئٹمز زیر غور آئیں گے۔ کونسل کا 242واں اجلاس آج کونسل آڈیٹوریم میں ہوا۔
برادری میں شادی اسقاط حمل اور بچوں میں دل اور دماغی بیماریوں کی وجہ قرار
اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کر رہے ہیں۔ ایجنڈے میں ”تھیلیسیمیا کے لیے لازمی سکریننگ بل 2025ء“، نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس/اسکیمز کی شرعی حیثیت سے متعلق استفسار، خلع کی صورت میں مہر کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ، بچوں کی شادی کے امتناع کا بل 2025ء برائے اسلام آباد، خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے بھیجا گیا ”Child Marriage Restraint Act“، اور مسلم عائلی قوانین (ترمیمی) بل 2025ء شامل ہیں۔
نیویارک میں کم عمری میں شادی پر پابندی کے پیچھے پاکستانی خاتون
کونسل ان تمام معاملات پر غور کرے گی اور سفارشات مرتب کرے گی۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق پر بیان — پاک افواج کی فتح پر قوم کو مبارکباد
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے حالیہ دنوں پیش آنے والے معرکہ حق کو ایک اہم اور تاریخی واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بہترین حکمت عملی، ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے وار کا مؤثر جواب دیا، دشمن کے جنگی جہازوں کو گرایا اور محض چند گھنٹوں میں اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق دشمن اس حملے کی تاب نہ لا سکا اور فوری طور پر سیز فائر کے لیے امریکہ سے رجوع کیا۔ امریکی صدر نے سیز فائر کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا، جس کے نتیجے میں مختصر مگر فیصلہ کن جنگ کا اختتام ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس مختصر جنگ نے دنیا کو پاکستان کی فضائی برتری اور پاکستانی پائلٹوں کی مہارت کا قائل کر دیا۔ اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی، اور کئی اسلامی ممالک نے پاکستان کے بروقت اور مؤثر ردعمل کو سراہا۔
چیئرمین کونسل نے کہا کہ پاکستان نے اسحاق ڈار کی قیادت میں سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور عطا اللہ تارڑ نے ملکی و بین الاقوامی میڈیا کے محاذ پر بھرپور انداز میں پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر پاکستان کے تمام ادارے اور پوری قوم ایک صف میں کھڑی نظر آئی۔ اس عظیم کامیابی سے نہ صرف پاک افواج بلکہ پوری قوم کا مورال بلند ہوا۔ انہوں نے سپہ سالار سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازے جانے کو ان کی خدمات کا مستحق اعتراف قرار دیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن انتہائی مکار اور بزدل ہے، اس کی سازشوں سے آئندہ بھی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور پاک افواج کو اس معرکہ حق کی عظیم فتح پر دلی مبارکباد پیش کی۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔