قرض میں ڈوبی فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی
بھارت میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے زہر کھا کر اجتماعی خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر دیہرادون (Dehradun) میں پیش آیا جہاں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے مبینہ طور پر مالی پریشانیوں سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا خاندان شدید مالی بحران کا شکار تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پریوین مِتّل جو دیہرادون کے رہائشی تھے، اپنے خاندان کے ساتھ پنچکولہ کے باگیشور دھام میں منعقدہ ایک روحانی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب خاندان پروگرام کے اختتام کے بعد واپس دیہرادون جا رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق سب سے پہلے مقامی رہائشیوں نے گاڑی میں موجود لوگوں کو پریشانی کی حالت میں دیکھا۔ انہوں نے کوشش کی کہ کار کا دروازہ کھول کر انہیں نکالا جائے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
بھارت: اوڑیسہ یونیورسٹی میں نیپالی طالبہ کی خودکشی کے بعد حالات کشیدہ
پُنیت نامی ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ہمارے گھر کے قریب پیش آیا۔ کسی نے بتایا کہ ایک کار باہر کھڑی ہے جس پر تولیہ ڈالا گیا ہے۔ جب ہم نے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ بابا کے پروگرام میں آئے تھے اور ہوٹل نہیں ملا، اس لیے کار میں سو رہے ہیں۔ ہم نے انہیں گاڑی ہٹانے کو کہا۔ اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ وہ آپس میں الٹیاں کر چکے تھے، تب ہم نے ایک شخص کو کار سے نکالا۔
پُنیت نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے ایک فرد کو نکالا تو وہ واحد شخص تھا جو سانس لے رہا تھا، باقی سب بے ہوش تھے۔
متاثرہ شخص کے آخری الفاظ سناتے ہوئے پُنیت نے کہا کہ اس نے کہا کہ وہ بھی پانچ منٹ میں مر جائے گا کیونکہ اس نے بھی زہر کھا لیا ہے۔ ہم قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
بھارتی مظالم سے تنگ کشمیری نوجوان نے دریا میں کود کر جان دے دی
پُنیت کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ پولیس وقت پر پہنچ گئی تھی، تاہم ایمبولینس 45 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق بعدازاں خاندان کے تمام افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ خودکشی کرنے والے افراد میں 42 سالہ پریوین مِتّل، ان کے والدین، اہلیہ، اور تین بچے (دو بیٹیاں اور ایک بیٹا) شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ہم تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تجزیہ کریں گے۔
شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کر کے لڑکے نے خودکشی کر لی
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پنچکولہ کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے
ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
-
اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔
-
کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
-
آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔
آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔
-
مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042
-
امنگ: 4288665 0317
-
ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333
-
بات کرو: 5743344 0335
-
تسکین: 5267936 0332
-
روح: 3337664 0333
-
روزن: 22444 0800
-
اوپن کونسلنگ 35761999 042
یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔
-
اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔
-
ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
-
ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔