پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب: بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص
پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی جانب تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت (AI) ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام قومی ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اضافی بجلی کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں لا کر بٹ کوائن مائننگ، اے آئی ڈیٹا پروسیسنگ اور دیگر ہائی ٹیک منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اس اہم منصوبے کی نگرانی پاکستان کرپٹو کونسل کرے گی۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف ملکی ٹیکنالوجی سیکٹر کو تقویت دے گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی جانب راغب کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں نوجوانوں کیلئے ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ منظور
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید شعبوں میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت میں وسعت آئے گی بلکہ قومی سلامتی کو بھی نئی جہتیں ملیں گی۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی ترقی ملک کو خودمختاری، استعداد اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
گھر بیٹھے کرپٹو مائننگ کیسے کی جائے، کونسا ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر درکار ہے؟ طریقہ جانئے
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے پاکستان ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ میں مؤثر انداز میں شریک ہو سکے گا، اور مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا میں ایک مضبوط اور خودمختار مقام حاصل کرے گا۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔