Aaj News

یورپی ملک مالٹا کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

انسانیت سوز المیے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے، مالٹا وزیراعظم رابرٹ ابیلا
شائع 26 مئ 2025 08:32am

یورپی ملک مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے کہا ہے کہ ہم انسانیت سوز المیے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر20 جون کو ہونے والی اقوام متحدہ کانفرنس کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔

بنگلہ دیش نے بھارت 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

یاد رہے اب تک اقوام متحدہ کے 193 میں سے 147 رکن ممالک فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مالٹا نے اپریل 2023 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا، تاہم اس کے باوجود ملک نے تاحال فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ صحافی حسن ماجدی اور ان کے اہلخانہ سمیت مزید اڑتیس فلسطینی شہید اور 204 زخمی ہوگئے۔

یمن امریکی فضائی حملہ، القاعدہ کے 9 جنگجو ہلاک، مقامی رہنما بھی شامل

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پناہ گزیں کیمپوں اور خیمہ بستی کو نقصان پہنچایا۔ شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھالیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کا 70 فیصد حصہ اسرائیل کے قبضے میں چلا گیا ہے ، جس کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہو رہی ہے۔

malta

recognize

palestine as state