پی ایس ایل فائنل: فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے 2 کھلاڑیوں کی آپس میں زور دار ٹکر
دونوں کھلاڑی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی، آصف علی چکر آنے کے بعد گراؤنڈ سے چلے گئے
پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے 2 کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے آصف علی اور محمد نعیم باؤنڈری روکنے کی کوشش میں آپس میں ٹکرائے۔
دونوں کھلاڑیوں کو ڈاکٹرز نے گراؤنڈ میں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد میچ شروع ہوا تو فیلڈنگ کے دوران آصف علی کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں ڈاکٹر میدان سے باہر لے گئے۔
PSL
Quetta gladiators
Lahore Qalandars
LQ VS QG
Pakistan Super League
psl 10
PSL 2025
qg vs lq
PSL 10 Final
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔