جرمنی میں ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملے میں 12 افراد زخمی، خاتون گرفتار

ہیمبرگ اسٹیشن پر حملے پر سیاسی مقاصد کا شبہ نہیں ہے، حکام
شائع 24 مئ 2025 09:17am

جرمنی میں ہمبرگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کا واقعہ پیش آیا جس میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے ہمبرگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر موجود لوگوں پر حملہ کیا۔

حکام کے مطابق پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

فرانس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

حکام کا کہنا ہے ہیمبرگ اسٹیشن پر حملے پر سیاسی مقاصد کا شبہ نہیں ہے۔

چھٹی کی درخواست مسترد ہونے پر سرکاری ملازم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ

حملوں کے بعد ایک 39 سالہ خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

germany knife attack

12 injured