Aaj News

خضدار میں اسکولوں کے طلبا و طالبات کی بڑی ریلی، فتنہ الہندوستان کو سخت جواب

خضداربس حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
اپ ڈیٹ 23 مئ 2025 06:47pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

خضدار میں اسکولوں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں ریلی نکال کر فتنہ الہندوستان کو جواب دیا اور دہشت گردی کو مسترد کردیا۔ ریلی میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ خضداربس حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں اسکولوں کے طلبا و طالبات، اساتذہ، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

ریلی میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور بھارت اور دہشت گردوں کے خلاف پر زور نعرے لگائے۔ شرکا نے فتنہ الہندوستان اور دہشت گردی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے امن و سلامتی کے قیام کا عزم ظاہر کیا۔

بھارت 20 برس سے ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے، خضدار واقعے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، ترجمان پاک فوج

اس موقع پر ریلی کے شرکا نے کہا کہ اس طرح کے حملے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو شکست دینے کے لئے عوام میں یکجہتی کی علامت ہیں۔ ریلی میں شامل بچوں نے بھی اپنی آواز بلند کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا پیغام دیا۔

خضداربس حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شہید طلبہ کے ایصال ثواب کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 شہادتیں ہوگئی، ایک طالب علم اور ایک طالبہ دم توڑ گئے، حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 6 ہوگئی۔

School Bus

khuzdar blast

Students and techers Rally