Aaj News

مردان میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

جاں بحق افراد میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں، پولیس
شائع 22 مئ 2025 07:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مردان میں جائیداد کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

واقعہ جمعرات کو مردان میں گڑیالہ کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ اور دو بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں پچپن سالہ قباد، چھبیس سالہ علی اور انتیس سالہ شیراز شامل ہیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Mardan

KPK Police

Three Persons Killed