Aaj News

جنگ کی وجہ سے احتجاجی تحریک شروع نہیں کی، دوبارہ مشاورت جاری ہے، اسد قیصر

اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں تحریک انصاف کی تمام قیادت مکمل طور پر متحد ہے،اسد قیصر
اپ ڈیٹ 22 مئ 2025 01:12pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جنگ کی وجہ سے تحریک انصاف نے احتجاجی تحریک شروع نہیں کی ہے تاہم احتجاجی تحریک پر دوبارہ سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے اختلافات کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام قیادت مکمل طور پر متحد ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بھارت کے خلاف تحریک انصاف کے سفارتی ڈیلگیشن پر وزیراعظم شہاز شریف نے تحفظات کا اظہار کیا سفارت کاری کے لیے نہ بھیجے جانے پر انڈین میڈیا کو خبریں دینے کا الزام لگایا ہے۔

نااہل اور بزدل لوگوں کو پارٹی کی باگ ڈور دینے سے تمام احتجاج ناکام ہوئے، شیر افضل مروت

انہوں نے سوال کیا کہ مودی کو شادی کی تقریب میں بغیر ویزے کیسے بلایا گیا؟ نیز نواز شریف نے کبھی بھارت یا مودی کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟

پولی گراف ٹیسٹ پہلے شریف خاندان اور نواز شریف کا ہونا چاہیے: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی جماعت ہے اور مودی اور اس کی جماعت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی ڈرون حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے۔

peshawar

PTI protest

ASAD QAISAR

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)