امریکہ میں دو اسرائیلی سفارتی اہلکار قتل
واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کی شام واشنگٹن، ڈی سی میں کیپیٹل یہودی میوزیم میں ایک تقریب کے دوران اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ایک مرد اور ایک خاتون کو واشنگٹن، ڈی سی کے شمال مغربی حصے میں تھرڈ اور ایف اسٹریٹ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ مقام کیپیٹل یہودی میوزیم، ایف بی آئی کے فیلڈ آفس اور امریکی اٹارنی آفس کے قریب واقع ہے۔
یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کیلئے تیار ہیں، مگر غزہ کو مکمل خالی کرنا ہوگا، اسرائیلی وزیر اعظم
رپورٹ کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے اس خبر کو ایکس پر شیئر کیا۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بانڈی، جو موقع پر موجود تھیں، نے اس واقعہ کی تصدیق بھی کی۔
اسرائیل کے اقوام متحدہ کے سفیر دانی ڈینن نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”ایک شرمناک اور دہشت گردی کے مترادف عمل“ قرار دیا۔ پولیس نے ابھی تک حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
بھارت کا ’لڑاؤ اور حکومت کرو‘ کا نظریہ ناکام، پاکستان، افغانستان اور چین کا ناقابل شکست اتحاد
دانی ڈینن نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکی حکام اس مجرمانہ عمل کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ اسرائیل دنیا بھر میں اپنے شہریوں اور نمائندوں کی حفاظت کے لیے مستقل طور پر کارروائی کرتا رہے گا۔
ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر پر سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام لگا دیا، رومافوسا نے حساب برابر کردیا
اس دوران ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا کہ ان کی ٹیم کو فائرنگ کے واقعے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ “جب ہم میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اس پر تحقیقات کر رہے ہیں، ہم متاثرین کے خاندانوں کے لیے دعاگو ہیں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔