Aaj News

رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک

بھارتی حکومت کی درخواست پر ایکس اکاؤنٹ بلاک کیا گیا
شائع 20 مئ 2025 06:52pm

رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا، بھارتی حکومت کی درخواست پر ایکس اکاؤنٹ بلاک کیا گیا۔

مودی سرکار نے پنجاب اسمبلی کے رکن رانا عبدالمنان ساجد کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر موجود اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا۔

بھارتی حکومت کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔

رانا عبدالمنان ساجد نے کہا کہ بھارت سچ برداشت نہیں کر سکتا اور سچائی کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، مودی سرکار سچ سے خائف ہے اور پاکستانی بیانیے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی کے مطابق پاکستان سے ہر سطح پر شکست نے بھارت کو حواس باختہ کر دیا ہے، اسی لیے وہ پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

رانا عبدالمنان ساجد نے بھارت کی اس حرکت کو اپنے مؤقف کی سچائی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حق کے بیانیے کو ہر پلیٹ فارم پر بلند کرتا رہوں گا۔

punjab assembly

MPA

X Twitter

rana abdul manan sajid

x account block