Aaj News

سندھ اسمبلی میں حیدرآباد، سکھر موٹر وے کی تعمیر سے متعلق قرارداد منظور

وفاق نئے مالی سال میں منصوبے کے رقم مختص کرے، ارکان اسمبلی کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 20 مئ 2025 07:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ اسمبلی نے حیدرآباد، سکھر موٹر وے کی تعمیر سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آصف موسی نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ وفاق نئے مالی سال میں منصوبے کے رقم مختص کرے۔ کے الیکٹرک کیخلاف ایم کیو ایم رکن اسمبلی عامر صدیقی نے عدالتی کمیشن کے قیام کی قرارداد پیش کی جسے حکومتی بینچز نے قرارداد کو مسترد کردیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آصف موسی نے حیدرآباد، سکھر موٹر وے تعمیر سے متعلق قرارداد پیش کی۔

ایوان میں موجود تمام جماعتیں یک زبان ہوگئیں۔ علی خورشیدی نے کہا کہ موٹر وے لازم و ملزوم ہے۔ جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ یہ منصوبہ بہت اہم ہے۔

ارکانِ اسمبلی نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ وفاق نئےمالی سال میں منصوبے کے رقم مختص کرے۔ سندھ اسمبلی کے ایوان نے قرار داد منظور کر لی۔

سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی رکن ڈاکٹر سکندر شورو نے قرارداد پیش کی اور کہا کہ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے مگر سندھ میں ہی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف ایم کیو ایم رکن اسمبلی عامر صدیقی نے عدالتی کمیشن کے قیام کی قرارداد پیش کی جسے حکومتی بینچز نے ایم کیو ایم رکن کی قرارداد کو مسترد کردیا۔

عالیہ سومرو کو باکسنگ میں تمغہ جیتنے پر پی پی رکن شازیہ سنگھارنے قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر صحت عذرا پیچوہو نے ارکان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اجلاس جمعرات کی دوپہر بارہ بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا

Sindh Assembly

Hydarabad Sukher Moterway