لاہور: سوتیلے اور سگے باپ نے مل کر بیٹی کو قتل کردیا
چند ہی گھنٹوں میں کی جانے والی تیز رفتار تفتیش کے بعد پولیس نے ملزمان کو بے نقاب کیا
لاہور کے علاقے ہنجروال میں 19 سالہ لڑکی فریحہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ کے سوتیلے باپ شہباز کو گرفتار کر لیا، جبکہ واردات میں مقتولہ کا سگا باپ شوکت بھی شریک نکلا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی، جس کے بعد سوتیلے باپ شہباز کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان نے فریحہ کو قتل کر کے اس کی لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی تھی۔ چند ہی گھنٹوں میں کی جانے والی تیز رفتار تفتیش کے بعد پولیس نے ملزمان کو بے نقاب کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں نامزد دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
lahore
Murder
Honor Killing
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔