Aaj News

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی

ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے،ترجمان
اپ ڈیٹ 19 مئ 2025 02:48pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مارگلہ کی پہاڑیوں میں واقع ایم ایف 14 کے علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے جنگل کی جھاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق آگ سیدپور درہ، جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب پھیلی ہے۔

وائلڈ لائف کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم تیز ہواؤں کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق، اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ چکا ہے تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ فائر فائٹنگ ٹیمیں اور وائلڈ لائف کے اہلکار صورتحال پر قابو پانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ہری پور: جنگلات میں لگی آگ پر گزشتہ روز سے تاحال قابو نہ پایا جاسکا

مارگلہ ہلز نیشنل پارک نہ صرف اسلام آباد کا قدرتی حسن ہے بلکہ یہاں کی جنگلی حیات اور نباتات کے لیے بھی یہ آگ ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

اسلام آباد

fire

wild life

fire fighting team

margalla hills