Aaj News

پاک چین دفاعی اتحاد : بھارت بے بس، جنگی میدان میں پاکستانی برتری واضح

فرانس، برطانیہ اورامریکا کے بڑے میڈیا اداروں نےچینی ٹیکنالوجی کی برتری اورپاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا.
شائع 19 مئ 2025 09:34am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

عالمی میڈیا اور دفاعی ماہرین نے پاکستان اور چین کے دفاعی تعاون کو خطے میں عسکری توازن تبدیل کرنے والا قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے نمایاں جنگی برتری حاصل کی۔

بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ چین کے تیار کردہ جدید ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق چینی ساختہ J-10C جنگی طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے، جب کہ اربوں ڈالر مالیت کے بھارتی رافیل طیارے عملی میدان میں بے اثر ثابت ہوئے۔

بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کے مناظر سامنے آگئے

رپورٹ میں کہا گیا کہ جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے نہ صرف بھارتی عسکری منصوبہ بندی کو ناکام بنایا بلکہ حکمت عملی سے دشمن کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کیا۔

فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے بھی چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دفاعی اشتراک جنوبی ایشیا میں ایک نئے توازن کو جنم دے رہا ہے۔

میزائلوں کے علاوہ پاکستان کے 5 خاص ہتھیار جن سے بھارت خوفزدہ ہے

دفاعی ماہرین کے مطابق چین سے حاصل کردہ ایئر ڈیفنس سسٹمز، جدید ڈرونز اور ہائپرسونک میزائلز نے پاکستان کو تکنیکی طور پر خطے میں سبقت دلائی ہے۔ ماہرین نے یہ بھی کہا کہ چین کے تعاون سے تیار کردہ پاکستانی JF-17 تھنڈر طیارے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہے ہیں اور کئی ممالک ان طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

پاک بھارت فضائی جھڑپیں؛ عالمی حلقوں میں تحقیق کی گونج

تجزیہ کاروں کے مطابق پاک چین دفاعی اتحاد نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنا رہا ہے بلکہ جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کا نیا توازن بھی قائم کر رہا ہے، جس میں بھارت خود کو دفاعی پوزیشن پر محسوس کر رہا ہے۔

PAF

pakistan army

Missile System

pakistan china

J 10C Fighter jet

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war

Hypersonic missiles

J 10C

PL 15

Defense Alliance

Modern drones

Defense Systems