Aaj News

’بھارت کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی بین الاقوامی سطح پر کوئی اوقات نہیں‘

بھارت سے باہر کوئی آپ کے آئی آئی ٹی کے طالب علم ہونے کی پرواہ نہیں کرتا
شائع 19 مئ 2025 09:21am

لندن میں مقیم بھارتی نژاد برطانوی شہری نے انڈیا کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی حقیقت بتاتے ہوئے طالبعلموں کو اہم مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں مقیم ٹیک پروفیشنل کنال کوشواہا کی جانب سے دیے گئے ایک مشورے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں کنال نے کہا کہ ملازمت کی تلاش کرنے والے افراد کو ریفرل مانگتے وقت اپنی تعلیم کے بجائے اپنے کام، منصوبوں اور مہارت کو نمایاں کرنا چاہیے۔

طالب علم کے امتحان میں فیل ہونے پر والدین کا جشن، بیٹے کو کیک بھی کھلایا

لندن میں نوکری کرنے والے کنال کوشواہا نے ایک ریفرل میسج شیئر کیا جن کے الفاظ ”I’m an IIT alumnus“ (میں آئی آئی ٹی کا سابق طالب علم ہوں) سے شروع ہوئے۔ اگرچہ انہوں نے اس جرات کو سراہا کہ کوئی شخص ریفرل کے لیے خود سے رابطہ کرتا ہے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ جب پیغامات مختصر ہوں تو ہر لفظ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ملازمت کی تلاش ایک مشکل مرحلہ ہے اور اس کے لیے ہمت چاہیے ہوتی ہے۔ لیکن جب پیغام مختصر ہو، تو ہر لفظ قیمتی ہوتا ہے۔ کسی کالج کے نام سے بات شروع کرنا بعض اوقات یہ موقع گنوا دیتا ہے کہ آپ خود کو کس چیز سے ممتاز ثابت کر سکتے ہیں۔

رنگت کا مذاق اڑانے پر بھارتی طالب علم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

کنال نے ملازمت کے متلاشی افراد پر زور دیا کہ وہ اس بات پر توجہ دیں کہ وہ کمپنی یا ٹیم میں کیا قدر شامل کر سکتے ہیں، بجائے اس کے کہ صرف اپنی تعلیمی اسناد کو پیش کریں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرنے کے اپنے تجربے کی روشنی میں کنال نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ’’IIT‘‘ جیسا تعلیمی ٹیگ بھارت سے باہر زیادہ معنی نہیں رکھتا۔

بھارت: طلبہ نے امتحانی کاپیوں میں جوابات کے بجائے پاس کرنے کیلئے فرمائشیں لکھ ڈالیں

کنال نے مزید کہا کہ بھارت سے باہر کوئی آپ کے آئی آئی ٹی کے طالب علم ہونے کی پرواہ نہیں کرتا۔ اس کی بھارت میں اہمیت ہوسکتی ہے، تاہم اگر آپ عالمی کمپنیوں میں ریموٹ جاب کی تلاش میں ہیں تو یہ کافی نہیں ہے۔

کنال کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔ متعدد صارفین نے تبصرے کیے، جن میں مختلف آرا سامنے آئیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ کنال کی اس پوسٹ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ شخص کالج میں داخلے کے بعد کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کر سکا۔

job hunt

Viral post

claims

London based techie

IIT tag won't help

much in global

Kunal Kushwaha