Aaj News

بھارتی یوٹیوبر نے گودی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

بھارتی میڈیا صرف جھوٹ بیچنے والی فیکٹری ہے
شائع 18 مئ 2025 02:13pm

بھارتی میڈیا کی جھوٹ پر مبنی خبروں اور دعووں کو مسترد بھارتی عوام بھی کر رہی ہے۔ جیسے جیسے گودی میڈیا کے حقائق سامنے آرہے ہیں ویسے ہی بھارتی عوام کا اپنے میڈیا چینلز پر سے بھرپوسہ اٹھتا جا رہا ہے جو آج بھی اپنا سچ چھپانے کیلئے پاکستان پر طرح طرح کے الزامات عائد کر رہا ہے۔

وہیں حال ہی میں ایک بھارتی یوٹیوبر نے بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کا گھناؤنا اور متعصب چہرہ بے نقاب کر دیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد بھارتی یوٹیوبرز نے اپنے ویڈیوز میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح مین اسٹریم میڈیا نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جھوٹے بیانیے دیے اور عوام کو گمراہ کیا۔

بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا

پاکستان پہلے ہی دنیا کو خبردار کرتا آیا ہے کہ بھارتی میڈیا صرف جھوٹ بیچنے والی فیکٹری ہے، اب خود بھارت کے لوگ بھی اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں۔

یوٹیوبرز کا کہنا ہے کہ یہ میڈیا کسی جمہوریت کا نمائندہ نہیں بلکہ صرف حکومتی بیانیے کا ترجمان بن چکا ہے۔

گودی میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے، عظمیٰ بخاری

یوٹیوبر نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر ایسے میڈیا ہاؤسز کو ”فیک نیوز فیکٹریز“ کے طور پر دیکھا جائے۔

Indian Media

Indian Youtuber

Indian Media Propaganda

Indian media's allegations

indian media fake news