Aaj News

امریکہ میں طوفان نے بڑی تباہی مچا دی، 25 افراد ہلاک 38 زخمی

150 میل فی گھنٹہ کی رفتار چلنے والے طوفان سے 5 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا
شائع 18 مئ 2025 09:09am

امریکی ریاست کینٹکی اور میزوری میں طوفان نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے طوفان کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں اور شدید طوفان سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بھارت کی آبی جارحیت، چناب پر نہر کی توسیع کا منصوبہ بے نقاب

طوفان کے دوران ہاتھیوں نے اپنے رکھوالے کو گھیر لیا

حکام کے مطابق کینٹکی میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار چلنے والے طوفان سے 5 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو کر رہ گئے۔

kentucky

US state

heavy Storm

25 died