Aaj News

ملاکنڈ تھانہ پہاڑی سلسلےمیں لگی آگ پر 5 روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

آگ سے بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے
شائع 17 مئ 2025 06:45pm

ملاکنڈ میں تھانہ پہاڑی سلسلےمیں لگی آگ پر 5 روز گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، آگ تقریباً 10کلومیٹرتک پھیل چکی ہے کٹھن راستوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ تقریبا 10کلومیٹر تک پہاڑی سلسلے میں پھیلی ہوئی ہے اور آگ سے بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ بجھانےکیلئےآپریشن صرف دن کے وقت کیا جارہا ہے، آگ سےبڑےپیمانے پرجنگلی حیات جھلس گئے۔

دوسری جانب پشاور رنگ روڈ پرمیڈیسن کیگودام میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ بجھانے میں 8 فائروہیکلز اور 2 واٹربازر نے حصہ لیا۔

fire

malakand division