Aaj News

بھارتی جہاز پتنگوں کی طرح کاٹے، مودی زخم چاٹ رہا ہے، وزیر دفاع

بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب دیں گے، خواجہ آصف کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو
شائع 17 مئ 2025 04:53pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 10 مئی کی رات تاریخ میں فیصلہ کن موڑآیا۔ ہماری افواج نے بھارت کے بڑے بڑے جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ دس بھارتی جہاز ہمارے نشانے پر تھے۔ ابھی وہ ادھار بھی باقی ہے۔ مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب دیںگے۔

سیالکوٹؒ میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے طالبات کی بڑی تعداد وزیردفاع خواجہ آصف کی رہائش گاہ پہنچی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

طالبات کی جانب سے خواجہ آصف کا شاندار استقبال کیا گیا اور گلدستے پیش کیےگئے۔ اس موقع پرخواجہ آصف نے بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے جو میرے لئے جذباتی لمحات ہیں۔ آئندہ مستقبل میں یہ بچے خود پر فخر محسوس کریںگے۔

وزیر دفاع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دس مئی کی رات تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا اور ہماری افواج نے بھارت کے بڑے بڑے جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ اللہ کے کرم سے مشرقی سرحدوں پرفتح حاصل کی اس سےبڑھ کرمغربی محاذ پرکامیاب ہونگے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے دس جہاز ہمارے نشانے پر تھے ابھی وہ ادھار بھی باقی ہے کیونکہ مودی اس وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھیں اب وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں۔ اب سے ہماری جنگ دہشتگردی کے خلاف ہے۔ اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پہلے سے زیادہ موثرجواب دیںگے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بہادر فوج نے قربانیوں سے اس باب کو رقم کیا، پاک فوج کے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Sialkot

Khwaja Asif

Pakistan India Clash 2025