Aaj News

جنگ کے سائے میں بھی پاکستان کی بھارتیوں کی مہمان نوازی، سیاح معترف

ایک بھارتی شہری گورَو اپنے چاچا کے ہمراہ پاکستان کی سیر کے لیے لاہور آیا ہوا تھا
اپ ڈیٹ 17 مئ 2025 11:50am

جنگی تناؤ اور سیاسی کشیدگی کے باوجود پاکستانی قوم نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا کہ انسانیت، مہمان نوازی اور فرض شناسی ان کی شناخت ہے۔ لاہور پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کا ایسا مظاہرہ کیا کہ خود بھارتی شہری بھی پاکستانی اخلاق و خدمت کے معترف بن گئے۔

نیدرلینڈ میں مقیم ایک بھارتی شہری گورَو اپنے چاچا کے ہمراہ یورپ سے پاکستان کی سیر کے لیے لاہور آیا ہوا تھا۔ فیروز پور روڈ کے ایک ہوٹل پر کھانے کے بعد جب دونوں واپس روانہ ہوئے تو انہیں احساس ہوا کہ ان کا قیمتی موبائل فون غائب ہے۔ شدید پریشانی کے عالم میں گورو وحدت کالونی تھانے پہنچا اور مدد طلب کی۔

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی وزراء اور سیاستدان اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق، گورو کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور چند ہی گھنٹوں میں قیمتی موبائل فون تلاش کر کے اسے واپس کردیا۔ ایس ایس پی فیصل کامران کے مطابق، یہ کمیونٹی پولیسنگ کا ایک واضح نمونہ ہے جو عوامی اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بغل میں چھری منہ پر رام رام: قاتل بھارت کا ایک اور مکروہ عمل بے نقاب

قیمتی موبائل کی بازیابی پر بھارتی شہری گورو نے لاہور پولیس کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی مہمان نوازی اور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔ گورو اور اس کے چاچا یوٹیوب پر ”چاچا بھتیجا“ کے نام سے مشہور وی لاگرز ہیں، اور اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنے چینل پر بھی لاہور پولیس کے حق میں تعریفی ویڈیو جاری کرنے کا اعلان کیا۔

lahore

lahore police

Chacha Bhatija Vlogs