Aaj News

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ

احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا گیا، پارٹی ذرائع
شائع 16 مئ 2025 01:16pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی کمیٹی میں شامل رہنما آئندہ چندروز میں مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے ڈویژنل سطح پر مشاورتی اجلاس بھی جلد بلائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے بانی پی ٹِی آئی کی ہدایت پر طلب کیا تھا۔

اسلام آباد

imran khan

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Junaid Akbar

junaid akber