Aaj News

اپر کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ملوث محکمہ خزانہ کے 10 افسران معطل

میگا کرپشن اسکینڈل میں اب تک 19 سرکاری ملازمین معطل کیے جا چکے ہیں۔
شائع 16 مئ 2025 11:07am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اپر کوہستان میں اربوں روپے کے کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت جاری ہے، جس کے نتیجے میں ملوث افسران کی معطلی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث 10 افسران کو معطل کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں ایک گریڈ 18 کے افسر کے علاوہ تین گریڈ 17 کے افسران شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گریڈ 16 کے پانچ اور اسکیل 11 کے ایک سرکاری ملازم کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں دیگر محکمے بھی کارروائی کر رہے ہیں۔ سی اینڈ ڈبلیو (کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ) نے بھی اسکینڈل میں ملوث 7 ملازمین کو معطل کر دیا ہے، جبکہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کی جانب سے 2 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی کا انکشاف

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اپر کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں اب تک 19 سرکاری ملازمین معطل کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات اور کارروائیاں جاری ہیں۔

پشاور: 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل، تحقیقات کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات میں کئی نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں، اور امکان ہے کہ مزید افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

KPK

kohistan

Corruption scandal