بھلوال میں بااثر افراد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
بھلوال کے نواحی گاؤں میں کام پر نہ آںے کی وجہ سے بااثر افراد نے ایک محنت کش کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص عمر ولد اللہ دتہ مذکورہ افراد کے ڈیرے پر کام کرتا تھا، اور کام پر نہ آنے کی پاداش میں اسے زبردستی وہاں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود پولیس تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ واقعے کو دو روز گزر چکے ہیں مگر تاحال کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔
عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں کے مطابق متاثرہ محنت کش کو نہ صرف مارا پیٹا گیا بلکہ اسے دھمکیاں بھی دی گئیں تاکہ وہ قانونی کارروائی سے باز رہے۔
اہل علاقہ نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طور پر مقدمہ درج کرے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
دوسری جانب پولیس حکام کی طرف سے واقعے پر کسی بھی قسم کا باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔