Aaj News

بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا، عاصم افتخار

بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں، پھر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے، سلامتی کونسل میں بریفنگ
شائع 16 مئ 2025 09:43am

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہدِ حقِ خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے، بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں، پھر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں۔

عاصم افتخار نے بتایا کہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں، پھر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں اور بغیر کسی قانونی عمل کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہدِ حقِ خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے۔

پاکستانی سفیرنے زور دیا کہ لاپتہ افراد کے بحران سے نمٹنے کے لیے تنازعات کی روک تھام اور پُرامن تصفیہ ناگزیر ہیں۔

asim iftikhar

Indian Aggression

Asim Iftekhar

pahalgam attack

Pehelgam Attack

Pakistan India Clash 2025