Aaj News

یہ تہمت ہوگی کہ جنگ جیتنے کےعمل میں پی ٹی آئی حصےدار نہیں تھی، شیر افضل مروت

جنگ فوج نہیں، قومیں جیتتی ہیں، آج نیوز کے پروگرام "روبرو" میں گفتگو
اپ ڈیٹ 16 مئ 2025 01:03am
PTI Activates Online Against India: Sher Afzal Marwat- Aaj News

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنگ فوج نہیں، قومیں جیتتی ہیں، قوم میں تمام سیاسی قوتیں شامل ہیں، یہ تہمت ہوگی کہ جنگ جیتنے کےعمل میں پی ٹی آئی حصے دارنہیں تھی۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ پہلی بار ڈی جی آئی ایس پی آرنے تمام سیاسی قوتوں کاشکریہ ادا کیا، پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے پاکستان کا بھرپوردفاع کیا۔

شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بنا کسی حجت کےقراردیں پاس کروانےمیں حصہ لیا، ہم نے اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوئی بات نہیں کی اس دوران ہم پربانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں پرپابندیاں لگائی گئیں۔

رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 2 سال سے بے گناہ قید میں رکھا گیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹا کران کو بٹھایا گیا، اگر ہم اس کی رہائی کا مطالبہ نہ کریں تویہ زیادتی ہوگی۔

rubaroo

Sher Afzal Marwat