آپریشن بنیان مرصوص: فتح 1 اور 2 میزائلوں سے پٹھانکوٹ پر کاری ضرب کے مناظر
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ کو نشانہ بنانے کے مناظر سامنے آگئے جس میں پاک فوج کے جدید میزائل سسٹم فتح 1 اور فتح 2 کی کامیاب کارروائی کو دکھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے دفاعی حکمت عملی کے تحت دشمن کی اہم عسکری تنصیبات پر حملہ کیا، جس میں فتح 1 اور فتح 2 میزائل سسٹم استعمال کیے گئے۔ ان حملوں سے پٹھان کوٹ ایئر بیس اور دیگر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔
پاک فوج نے ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی تکمیل کا اعلان کردیا
فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا اور دشمن کو پیغام بھی دیا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔
پی آئی اے کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جشن
عسکری ماہرین کے مطابق یہ دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جب پاکستان نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی غرور کو پاش پاش کیا۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔