Aaj News

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان آج میڈیا کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے
شائع 15 مئ 2025 11:06am

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں فریقین نے تازہ زمینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کو برقرار رکھنے اور پہلے رابطے کے دوران طے کئے گئے ’اسٹیٹس کو‘ کو قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ سیز فائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی سفارتی کوششوں کے ذریعے ممکن ہوا تھا۔

کیا بھارتی عوام کو ’سیز فائر‘ کا مطلب ہی نہیں پتا؟ پاکستانی جنگ کے دوران کیا سرچ کرتے رہے؟

اگرچہ اس ہاٹ لائن رابطے کی تفصیلات ابھی تک کسی بھی جانب سے باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں، مگر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ڈی جی ایم اوز نے پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے کی بنیاد پر امن قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے۔

چین کی بھارت پر کڑی ضرب، اروناچل پردیش کو نیا نام دیکر اپنا علاقہ قرار دے دیا

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان آج میڈیا کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

Pakistan India Clash 2025

DGMOs Contact