Aaj News

کراچی والے42 ڈگری کی گرمی محسوس کرنے کے لیے تیار ہو جائیں

کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے،محکمہ موسمیات
شائع 15 مئ 2025 09:37am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

شہر قائد آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، جب کہ دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ محسوس کی جانے والی گرمی 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک ہے، جو گرمی کی شدت کو مزید بڑھا رہا ہے۔

ملک کے بیشتر شہروں میں ہیٹ ویوو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا خطرہ موجود نہیں ہے۔

ملک بھر میں 15 سے 20 مئی تک شدید گرمی کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 20 مئی کے بعد کراچی میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے اور دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

karachi weather

Hot Weather

weather

Weather Updates

42 degree celsius

Department of Meteorology