آئی پی ایل: پاک بھارت کشیدگی کے دوران نقصان سے پریشان بھارتی کرکٹ بورڈ رولز تبدیل کرنے پر مجبور
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران نقصان سے پریشان بھارتی کرکٹ بورڈ رولز تبدیل کرنے پر مجبور ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزز کو 18 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے لیے عارضی متبادل کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی اجازت دے گی۔
تاہم معروف کرکٹنگ وب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق وہ کھلاڑی اگلی نیلامی سے پہلے برقرار رکھنے کے لیے نااہل رہیں گے۔
پی ایس ایل 10 میں کتنے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی، اہم خبر آگئی
آئی پی ایل کے بقیہ میچز 17 مئی کو دوبارہ شروع ہوں گے، جب بی سی سی آئی نے گزشتہ جمعہ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحد پار کشیدگی کے باعث ایک ہفتہ کی معطلی کا اعلان کیا تھا۔ پیر کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے شیڈول کا اعلان کیا۔ نئی تاریخوں کے مطابق ٹورنامنٹ 25 مئی کے بجائے 3 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔
آئی پی ایل: مچل اسٹارک کی اہلیہ نے دھرم شالہ میں بھارتی ڈرامے سے پردہ اٹھادیا
ای ایس پی این کے مطابق روایتی طور پر آئی پی ایل کے قوانین صرف اس صورت میں متبادل کھلاڑی کی اجازت دیتے ہیں جب کسی کھلاڑی کو چوٹ یا بیماری لاحق ہوتاہم، غیر معمولی حالات کے پیش نظر لیگ نے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔