Aaj News

فیفا اور اے ایف سی وفود کی آمد میں تاخیر، پاکستان فٹبال فیڈریشن کا اجلاس موخر

اجلاس اب 27 مئی کو لاہور میں منعقد ہوگا جس میں پی ایف ایف انتخابات اور دیگر اہم اُمور زیرِ بحث آئیں گے۔
شائع 15 مئ 2025 09:07am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے 20 مئی کو ہونے والا غیر معمولی کانگریس اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ 27 مئی مقرر کی گئی ہے، اور یہ لاہور میں منعقد ہوگا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کی ملتوی ہونے کی بنیادی وجہ فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے وفود کی آمد میں تاخیر ہے۔ دونوں عالمی فٹبال تنظیموں کے نمائندوں کی پاکستان آمد کے شیڈول پر، پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اثر پڑا ہے، جس کے نتیجے میں انتظامی اور لاجسٹک چیلنجز پیدا ہو گئے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ غیر معمولی کانگریس اجلاس میں آئندہ پی ایف ایف انتخابات اور دیگر اہم اُمور زیرِ بحث آنا تھے، جنہیں اب 27 مئی کے اجلاس میں نمٹایا جائے گا۔

پاکستان فٹبال کیلئے اچھی خبر، فیفا نے پی ایف ایف کی رکنیت بحال کر دی

یہ پیش رفت پاکستانی فٹبال کی تنظیم نو اور مستقبل کے انتخابات کے حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے۔ فٹبال حلقوں کی نظریں اب 27 مئی کو ہونے والے اہم اجلاس اور انتخابات پر مرکوز ہیں۔

FootBall

FIFA

pff

Pakistan Football Federation

Pakistan India Clash 2025

Asian Football Confederation